تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
8 اگست 2011
وقت اشاعت: 20:4

زمبابوے کی ٹیسٹ کرکٹ میں کامیاب واپسی،بنگلہ دیش کو ہرادیا

جنگ نیوز -


ہرارے…بنگلہ دیش اور زمبابوے کے درمیان واحد ٹیسٹ میچ میں زمبابوے نے بنگال ٹائیگرز کو مات دے دی اورزمبابوے ٹیم جس کی6سال بعد ٹیسٹ کرکٹ میں شاندار واپسی ہو ئی اور بنگلہ دیش کوچاروں شانے چت کر دیا،زمبابوے کے برینڈن ٹیلر جنہوں نیمیچ میں176رنز بنائے مین آف دی میچ کے حق دار ٹھرے۔ہرارے میں کھیلے گئے میچ کے آخری دن بنگلادیش نے دوسری اننگز112رنز تین آوٴٹ سے شروع کی تو اسے جیت کیلئے مزید263رنزدرکارتھے تاہم زمبابوے کے بولرزنے مہمان بیٹسمینوں کو کچھ ہی دیر میں جکڑ لیا،بنگلادیش کی پوری ٹیم 244رنزپرآوٴٹ ہوگئی۔عبدالرزاق اورتمیم اقبال 43,43رنز کیساتھ ٹاپ اسکورر رہے۔زمبابون بولر کیل جاروس نے چارمہمان کھلاڑیوں کوآوٴٹ کیا۔زمبابوے نے میچ 130رنز سے اپنے نام کرلیا،دونوں اننگز میں شانداربیٹنگ پرفارمنس پربرینڈن ٹیلر کو مین آف دی میچ قرار دیاگیا۔




متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.