تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
8 اگست 2011
وقت اشاعت: 20:4

وفاقی اورصوبائی وزراء داخلہ ملاقات،کراچی میں قیام امن پرغور

جنگ نیوز -
کراچی…سندھ کے وزیرداخلہ منظور وسان کا کہناہے کہ قوم پرستوں کی ہڑتال بلا جواز ہے،کراچی میں بحالی امن کیلئے اہم فیصلے کررہے ہیں جن کے مثبت نتائج سامنے آئیں گے۔وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک اور وزیرداخلہ سندھ منظوروسان نے نیشنل کرائسزمینجمنٹ سیل کراچی میں ملاقات کی، ملاقات کے بعدمیڈیا سے گفتگومیں صوبائی وزیرداخلہ نے بتایاکہ پورے سندھ میں ایک ہی بلدیاتی نظام بحال کردیاگیا ہے جس کے بعد ہڑتال اور احتجاج کا جواز نہیں۔ایک سوال کے جواب میں منظور وسان نے کہا کہ امن وامان کے لئے سندھ کووفاقی وزارت داخلہ کی معاونت بھی درکار ہے اسی لئے رحمان ملک کو زحمت دی جاتی ہے۔اس سے قبل ملاقات میں کراچی کواسلحہ سے پاک کرنے سے متعلق معاملات پرغور کیا گیا۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.