8 اگست 2011
وقت اشاعت: 20:4
قادر پور گیس فیلڈ سالانہ مرمت کیلئے ایک ماہ بند رہے گی
جنگ نیوز -
اسلام آباد…قادر پور گیس فیلڈ 28اگست کو سالانہ مرمت کیلئے بند کردیا جائیگا، ایک ماہ تک ملک بھر میں صنعتی سیکٹر کو بدترین گیس لوڈشیڈنگ کا سامنا رہے گا۔وزارت پٹرولیم کے ذرائع کا کہنا ہے کہ قادر پور گیس فیلڈ کی بندش سے 400 ملین کیوبک فٹ گیس کی قلت کا سامنا کرنا پڑے گا ،مجموعی شارٹ فال 600 سے بڑھ کر ایک ہزار ملین کیوبک فٹ کی ریکارڈ سطح پر چلا جائے گا۔ذرائع کے مطابق اس بندش کے دوران ٹیکسٹائل سی این جی ،کھاد سیمنٹ سمیت دیگر ہزاروں صنعتوں کو بدترین لوڈشیڈنگ کا سامنا رہے گا۔ اس وقت گیس کی پیداوار 1900 ملین جبکہ ڈیمانڈ 2600 ملین کیوبک فٹ یومیہ ہے۔ایم ڈی سوئی ناردرن عارف حمید نے گیس لوڈشیڈنگ کیلئے کمیٹی بنا دی ہے جو چند روز میں حتمی اعلان کریگی۔