تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
8 اگست 2011
وقت اشاعت: 20:4

گورنر سندھ کی لندن روانگی،الطاف حسین سے ملاقات کرینگے

جنگ نیوز -
کراچی…خورشید عباسی…گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان پیر کی شب اچانک لندن روانہ ہوگئے، جہاں وہ قائد تحریک الطاف حسین سے ملاقات کرینگے۔ذرائع کے مطابق سندھ میں کمشنری نظام کے خاتمے اور 2001کے ناظمین کے نظام کے دوبارہ نفاذ کے تناظر میں بھی وہ متحدہ قومی موومنٹ کے سربراہ کو اعتماد میں لینگے۔کمشنری نظام کی تنسیخ کے حوالے سے آرڈی نینس جاری ہونے کے بعد سندھ کے قوم پرستوں اور پیر پگارا کے بیانات اور موقف کے حوالے سے بھی گفتگو کا امکان ہے۔سیاسی حلقے صوبے کی تیزی سے تبدیل ہوتی سیاسی صورتحال میں انکے دورہ لندن کو کافی اہمیت دے رہے ہیں۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.