تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
8 اگست 2011
وقت اشاعت: 20:4

ناکام بلدیاتی نظام صرف سندھ میں کیسے کامیاب ہوسکتا ہے،شاہی سید

جنگ نیوز -


کراچی…عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صدر شاہی سیدنے پیپلز پارٹی اور ایم کیوایم سے مطالبہ کیاہے کہ وہ عوام کوبتائیں کہ ناکام بلدیاتی نظام صرف سندھ میں کس طرح کامیاب قرار دیاجاسکتاہے۔اپنے ایک بیان میں شاہی سید نے کہا کہ پیپلز پارٹی ایم کیو ایم کے تحفظات دور کرنے کیلئے عوام کے کندھوں پر بندوق رکھنے سے گریز کرے اوراگروہ بلدیاتی نظام کوبہترسمجھتی ہے تواسے ملک بھرمیں نافذ کیوں نہیں کرتی اے این پی سندھ کے صدر نے کہا کہ سیاسی مصلحتوں اورمجبوری میں کئے جانیوالے فیصلوں کے نتائج کبھی دیرپانہیں ہوتے۔شاہی سید کا کہنا تھاکہ کمشنری نظام اگر عوام کے مفاد میں نہیں تھا تواس پرخوشیاں مناکر ریلیاں کیوں نکالی گئیں۔




متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.