تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
9 اگست 2011
وقت اشاعت: 3:24

ہالی ووڈسائنس فکشن مووی کاوٴ بوائزاینڈایلینز کابرلن میں پریمیئر

جنگ نیوز -


ہالی ووڈ. . . .. . . . .ہالی ووڈ کی نئی ایکش تھرلر سائنس فکشن فلم کاوٴ بوائز اینڈایلینز کاپریمیربرلن میں ہوا۔ جس میں سپراسٹارہیریسن فورڈ اور ڈینئل کریگ نے بھی شرکت کی۔اس دلچسپ اورہنگاموں سے بھرپورفلم کاپریمیئربرلن کے سونی سینٹرمیں ہوا۔فلم کی کہانی انیسویں صدی کاپس منظرلیے ہوئے ہے۔ نیومیکسیکو کے علاقے میں سب کچھ ٹھیک تھا کہ اچانک وہاں دوسرے سیاروں سے آئی مخلوق ایلینزحملہ کردیتے ہیں۔ہرسمت تباہی پھیل رہی ہے جس سے نجات کیلئے دومخالفین ڈینئل کریگ اورہیریسن فورڈ اکٹھے ہوجاتے ہیں اورپھرنہ رکنے والے تھرل اورایکشن سے بھرپورمناظر کاسلسلہ شروع ہوجاتاہے۔کاوٴ بوائزکے پاس روایتی ہتھیار جبکہ ایلینزجدید ہتھیاروں سے لیس ہیں۔لیکن فتح انسانی عزم وحوصلے کی ہی ہوتی ہے۔معروف فلمساز اسٹیون اسپیل برگ اورہدایت کار فیوریو کایہ شاہکار پچیس اگست کوجرمنی میں سنیماگھروں کی زینت بنے گا۔




متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.