تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
9 اگست 2011
وقت اشاعت: 3:24

کراچی:پرتشدد واقعات میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد5 ہوگئی

جنگ نیوز -
کراچی. . . .. . . کراچی میں فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں ہلاک ہونے والوں کی تعدادپانچ ہوگئی ہے،جبکہ دو افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔پولیس کے مطابق پرانا حاجی کیمپ کے قریب فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوا۔اولڈ سٹی ایریا کے علاقے نیپئر سے ایک شخص کی ہاتھ پاوٴں بندھی لاش ملی ۔ دہلی کالونی میں نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر فائرنگ کرکے امان اللہ نامی شخص کو قتل کردیا ۔لیاقت آباد میں جھنڈا چوک کے علاقے میں فائرنگ سے 25 سالہ عظیم جاں بحق ہوا،ایم اے جناح روڈ پرریڈیو پاکستان کے قریب سے سحری کے وقت ایک شخص کی لاش ملی۔تمام لاشوں کو جناح، سول اور عباسی شہید اسپتال پہنچادیا گیا ہے۔ گلشن حدید فیز 1 اور لیاری کے علاقے بغدادی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو افرادزخمی ہوگئے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.