تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
9 اگست 2011
وقت اشاعت: 3:24

کراچی:عمارت کے ملبے سے لاشیں نکالنے کا کام مکمل

جنگ نیوز -
کراچی. . . .. . . . . .کراچی کے علاقے لیاری کی موسیٰ لین میں گرنے والی رہائشی عمارت کے ملبے سے لاشیں نکالنے کا کام مکمل کرلیا گیا،حادثے میں 34 افراد ہلاک اور 14 افراد زخمی ہوئے۔ جائے وقوعہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی سی او کراچی محمد حسین سید نے بتایا کہ 4 اگست کے روز لیاری کے علاقے موسیٰ لین میں گرنے والی پانچ منزلہ رہائشی عمارت کے ملبے تلے دبے ہوئے تمام افراد کی لاشوں کو نکال لیا گیا ہے۔حادثے کے نتیجے میں 14 افراد زخمی بھی ہوئے،لیکن تمام کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ڈی سی او کراچی محمد حسین سید نے مزید بتایا کہ متاثرین کے لئے آج سے فنڈ جمع کرنے کا کام بھی شروع کردیا جائے گا،جس میں شہری حکومت کی جانب سے بھی 30 لاکھ روپے فنڈ میں جمع کیے جائیں گئے۔انھوں نے پاک فوج کی آپریشن میں حصہ لینے والی ٹیم کا شکریہ ادا کیا،جن کی مدد سے کام میں آسانی ہوئی۔محمد حسین سید کے مطابق متاثرہ عمارت سے متصل خطرناک عمارتوں کو گرانے کا کام بھی جلد شروع کردیا جائے گااور ان عمارتوں کے گرنے کے خطرے کے پیش نظر تمام ملبہ نہیں اٹھایا جارہا ہے،جب خطرناک عمارتوں کو گرا دیا جائے گا،تو ملبہ بھی باآسانی اٹھایا جاسکے گا۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.