9 اگست 2011
وقت اشاعت: 3:35
لندن:فسادکے گڑھ ٹوٹین ہیم میں جیونیوزکی ٹیم پرحملہ،کیمرہ توڑڈالا
جنگ نیوز -
لندن. . .. . ... . . .برطانیہ میں فسادکے گڑھ ٹوٹین ہیم میں سیاہ فام نوجوانوں نے جیونیوزکی ٹیم پرحملہ کرکے کیمرہ توڑڈالا۔جیونیوز کی ٹیم کے رپورٹرمرتضی علی شاہ اور کیمرہ مین نصیراحمدواقعات کی کوریج کے لیے ٹوٹین ہیم میں نذرآتش کی گئی عمارتوں کی ویڈیو بنا رہے تھے کہ اچانک سیاہ فام افراد نے انہیں گھیر لیا ،تاہم جیو کی ٹیم خود کو محفوظ رکھنے میں کامیاب ہوگئی۔ قریب ہی احتجاجی جلسہ کی جانب ٹیم پہنچی ہی تھی کہ ایک نوجوان نے جیونیوز کے ملازمین پر حملہ کرکے کیمرہ چھین لیا اور اسے سڑک پرپٹخ کر ٹکڑ ے ٹکڑے کردیا اور سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دیں تاہم جیونیوز کی ٹیم بحفاظت علاقے سے نکالنے میں کامیاب ہوگئی۔