تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
9 اگست 2011
وقت اشاعت: 6:10

ملک بھر میں ٹرینوں کی آمدورفت میں تاخیر جاری

جنگ نیوز -


لاہور…ملک بھر سے لاہور پہنچنے والی ٹرینوں کی غیر معمولی تاخیر کا سلسلہ آج بھی جاری ہے،،ٹرینیں 2 سے 5 گھنٹے کی تاخیر سے منزل پرپہنچ رہی ہیں جبکہ برانچ لائنوں پر چلنے والی 9 ٹرینیں آج منسوخ کردی گئی ہیں ،ریلوے انجنوں کی کمی اور انتظامیہ کی لاپرواہی کے باعث ٹرینوں کے آمدورفت کے اوقات کار کا شیڈول آج بھی بری طرح متاثر ہے، عوامی ایکسپریس2 گھنٹے کی تاخیرسے، علامہ اقبال ایکسپریس 4 گھنٹے، کراچی ایکسپریس 3گھنٹے اورتیز گام ساڑھے تین گھنٹے کی تاخیر سے لاہور پہنچے گی ،انجنوں کی کمی کے باعث کوئٹہ ایکسپریس اور جعفر ایکسپریس کو ایک ٹرین بنا کر چلایا جا رہاہے کوئٹہ سے آنے والی یہ مشترکہ ٹرین سہ پہر4بجے لاہور پہنچے گی۔ لاہور سے دوسرے شہروں کو جانے والی فرید ایکسپریس ناروال پسنجر ٹرین اور فیصل آباد ایکسپریس انجن نہ ہونے کے باعث لاہور ریلوے اسٹیشن پر کھڑی ہیں ، ملتان سے لاہور آنے والی موسی پارک چھ گھنٹے تاخیر سے لاہور پہنچے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.