9 اگست 2011
وقت اشاعت: 7:16
ملتان اور گرد و نواح میں ہلکی بارش سے موسم خوشگوار
جنگ نیوز -
ملتان…ملتان اور گرد و نواح میں ہلکی بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چند گھنٹوں تک ہلکی بارش وقفہ وقفہ سے جاری رہے گی اور آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مطلع ابر الود رہنے کے ساتھ ساتھ بارش کا بھی امکان ہے بارش کا سلسلہ آئندہ دو روز تک جاری رہنے کا بھی امکان ہے بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا ہے دوسری جانب زرعی ماہرین کے مطابق اس بارش سے فصلوں پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔