تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
9 اگست 2011
وقت اشاعت: 12:14

ایشیائی اسٹاک مارکیٹس میں مندی،سونے کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ

جنگ نیوز -


سنگاپور…سونے میں سرمایاکاری کرنے والے افراد آج یقینا خوش ہوں گے ،،جبکہ خام تیل اور ایشیائی حصص بازار میں سرمایا کاری کرنے والے مارکیٹوں میں استحکام کے منتظر ہیں،،امریکی اور یورپی ممالک میں گزشتہ روز شدید مندی کی لہر نے آج ایشیائی مارکیٹس کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے،،سونے اور چاندی میں آج بھی تیزی کا رجحان برقرار ہے ،، سونا تاریخ کی بلند ترین سطح 1775 ڈالر فی اونس جبکہ چاندی میں 1 فیصد کا اضافہ دیکھا جارہا ہے،، بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت 76 ڈال فی بیرل تک جاتی دیکھی گئی تاہم سٹے بازوں نے نچلی سطح پر خریداری کی،، ایشیائی مارکیٹس میں سب سے زیادہ کمی ہانگ کانگ کی اسٹاک ایکسچینج میں دیکھی گئی جس کا انڈیکس 6 فیصد تک گرگیا، جاپان کے نک انڈکس میں 4فیصداور تائیوان کا ٹوپکس 3.5 فیصد تک گرتا دیکھا گیا۔ امریکی معیشت میں کساد بازاری کے خطرات سرمایاکاروں کو حصص بازار سے نکل کے سونے کی طرف راغب کر رہے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.