9 اگست 2011
وقت اشاعت: 12:14
کراچی میں فائرنگ کے واقعات،ہلاکتوں کی تعداد6ہوگئی
جنگ نیوز -
کراچی…کراچی میں فائرنگ کے واقعات میں 6 افراد جاں بحق ،جبکہ پولیس کے چھاپوں کے خلاف ملیر میں مظاہرہ بھی کیا گیا۔کراچی کے علاقے بلدیہ سیکٹر 19 ڈی میں بس پر فائرنگ سے ڈرائیور ہلاک ہو گیا۔پرانا حاجی کیمپ کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔اولڈ سٹی ایریا کے علاقے نیپئر سے ایک شخص ہاتھ پاوں بندھی لاش ملی ۔ دہلی کالونی میں نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر فائرنگ کرکے 35 سالہ امان اللہ کو قتل کردیا ، جبکہ لیاقت آباد میں جھنڈا چوک کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے عظیم ہلاک ہوگیا،ایم اے جناح روڈ پر ریڈیو پاکستان کے قریب سے سحری کے وقت ایک شخص کی لاش ملی،،گذشتہ رات پولیس نے ملیر گوشت مارکیٹ کے علاقے میں چھاپہ مار کر ایک درجن سے زائد مشکوک افراد کو حراست میں لیا جس کے بعد علاقہ مکینوں نے احتجاج نیشنل ہائی وئے بلاک کر دی جس پر پولیس نے شیلنگ اور ہوائی فائرنگ کے بعد مظاہرین کو منتشر کر کے ٹریفک بحال کردیا۔