9 اگست 2011
وقت اشاعت: 12:14
ناگاساکی پر امریکی ایٹم بم گرائے جانے کو66سال ہوگئے
جنگ نیوز -
ناگاساکی…جاپان کے شہر ناگاساکی پرامریکی ایٹم بم کی قیامت ٹوٹے آج چھیاسٹھ سال پورے ہوگئے۔ ناگا ساکی کے peace پارک میں ایٹم بم سے ہلاک ہونے والے ہزاروں افراد کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی اختیارکی گئی اور وزیر اعظم نے یادگار پر پھول چڑھائے۔دوسری عالمی جنگ کے دوران ہیروشیما پر ایٹمی حملے کے چند روز بعد نو اگست انیس سو پینتالیس کو ناگاساکی پرایٹم بم کے حملے میں ستر ہزار سے زیادہ لوگ موت کے منہ میں چلے گئے تھے۔جس کے بعد پندرہ اگست کو جاپان نے ہتھیار ڈال دئیے۔