9 اگست 2011
وقت اشاعت: 12:14
عوام کو صاف پانی کی فراہمی کیلئے پیسے نہیں دیئے جارہے،سپریم کورٹ
جنگ نیوز -
اسلام آباد…سپریم کورٹ کو بتایاگیا ہے کہ سندھ میں منچھر جھیل کو آلودگی سے بچانے کے مجموعی منصوبہ کیلئے 29 ارب روپے درکار ہیں، عدالت نے اس منصوبہ میں مالی وسائل جاری ہونے میں تاخیر پر تنقید بھی کی ہے۔ جسٹس شاکراللہ جان کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بنچ نے منچھر جھیل میں آلودگی کے خلاف ازخودنوٹس کیس کی سماعت کی ، آج عدالت میں واپڈا،محکمہ آبپاشی اور حکومت سندھ نے جھیل کو آلودگی سے پاک بنانے کے منصوبہ کی مشترکا رپورٹ پیش کی ، اس میں کہا گیا ہے کہ جھیل کے طویل مدتی منصوبہ کی مجموعی لاگت 29 ارب روپے ہے جبکہ جاری منصوبہ جات کیلئے وفاقی حکومت سے 5 ارب روپے مانگے ہیں جو ابھی نہیں ملے، بنچ کے رکن جسٹس سرمدجلال عثمانی نے ریمارکس دیئے کہ وزیراعظم کے دوروں پر کتنا خرچ ہوجاتا ہے جبکہ عوام کو صاف پانی کے لیئے پیسے نہیں دئے جارہے ۔