9 اگست 2011
وقت اشاعت: 12:14
جنگل میں بھٹکتے ریچھ کے بچے کی ذمہ داری چینی فوجیوں نے سنبھال لی
جنگ نیوز -
بیجنگ…این جی ٹی…ماں کا کہنا نہ ماننے کا انجام ہمیشہ برا ہی ہوتا ہے اور ایسا ہی کچھ ہوا چین کے جنگلات میں ماں سے الگ ہوجانے والے کالے ریچھ کے ساتھ۔اپنی ماں سے بچھڑ کر پتھروں کے نیچے پھنس جانے والے ایک کالے ریچھ کے بچے کو پیٹرولنگ پر موجود چینی فوجیوں نے ریسیکو کرنے کے بعد اپنی تحویل میں لے لیاہے۔ دور دور تک اس ریچھ کے بچے کی ماں کی موجودگی کے کوئی آثار نظر نہ آنے پر چینی فوجی اسے اپنی چوکی پر لے آئے جس کے بعد ناصرف اس کی ہر طرح دیکھ بھال کی جارہی ہے بلکہ اس کے کھانے پینے کا دھیان بھی رکھا جارہا ہے۔