9 اگست 2011
وقت اشاعت: 12:14
آسٹریلیا کی مو ٹر وے پر پالتوطوطے کی بہادری
جنگ نیوز -
برسبین…این جی ٹی…پا لتو طو طے اپنے ما لک کے کند ھے اور ہاتھ پر تو بیٹھتے ہی ہیں مگر آسٹریلیا میں ایک میاں مٹھو نے اپنے مالک کے ساتھ مو ٹر وے پر تیز رفتار کار کی ونڈاسکرین پر بیٹھ کر سفر کیا ۔ طوطا پو رے سفر کے دوران کار کی ونڈ اسکرین کے وائپر پر اپنے پیر جمائے تیز رفتار ہواؤں کا مقابلہ کرتے ہوئے بیٹھا لطف اندوز ہو تا رہا۔طو طے کی اس بہادری کے مظا ہر ے کوموٹر وے پر آتے جاتے لوگ بھی دیکھ کر محظو ظ ہو ئے تاہم پو لیس نے انٹر نیٹ پر مو جوداس ویڈیو کو دیکھنے کے بعد طو طے سے خطر نا ک کر تب کر وانے کے سلسلے میں اس کے مالک پر جر مانہ بھی عائد کر دیا ہے۔