9 اگست 2011
وقت اشاعت: 12:14
پولینڈ:نمک کی کان کے اندر رولر اسکیٹنگ کا خطرناک مظاہرہ
جنگ نیوز -
وارسا…این جی ٹی…رولراسکیٹنگ کرنا انتہائی مشکل کھیل ہے جس میں جسم کا توازن برقرار رکھتے ہوئے پیروں کے نیچے لگے پہییوں کی مدد سے مختلف کرتب پیش کرنے ہوتے ہیں،تاہم مہم جو کرتب باز ایسے میں بھی کچھ منفرد کر دکھانے سے نہیں چوکتے ۔اس وڈیو میں نظر آنے والے یہ رولر اسکیٹر ز بھی خطروں سے کھیلنے کے عادی ہیں اسی لیے انہوں نے اسکیٹنگ کرنے کے لیے پولینڈ کے شہرKrakowمیں1ہزار100فٹ زیر زمین موجود نمک کی کان کا انتخاب کیا ہے۔آڑھی ترچھی کٹی ہوئی دیواروں اور فرش کے درمیان رولر اسکیٹس پر اپنی مہارت کا مظاہرہ کرتے یہ رولر اسکیٹرز30میل فی گھنٹہ کی رفتار سے آگے ہی بڑھتے اپنی بلند ہمتی اور حوصلے کا ثبوت پیش کرتے نظر آرہے ہیں۔مذکورہ ویڈیو میں سے ایک منتخب تصویر یہاں دی گئی ہے۔