تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
9 اگست 2011
وقت اشاعت: 12:14

لندن کے فسادات سے کھیلوں کی سرگرمیاں متاثر،دو میچز منسوخ

جنگ نیوز -


لندن…انگلینڈ کے دارالحکومت لندن میں جاری جلاوٴ گھیراوٴ کی وجہ سے کھیلوں کی سرگرمیاں بری طرح متاثر ہوئی ہیں، پولیس کے مشورے پر آج کھیلے جانے والے دو میچز منسوخ کردئیے گئے۔ غیر ملکی نشریاتی ادارے کے مطابق لندن میں جاری ہنگامہ آرائی سے کھیلوں کی سرگرمیاں متاثر ہونے کا خدشہ ہے، انگلینڈ اور ہالینڈ کے درمیان کل کھیلے جانے والے میچ کے مستقبل کا فیصلہ فٹ بال ایسوسی ایشن کی میٹنگ کے بعد ہوگا جبکہ چارلٹن اور ریڈنگ۔ ویسٹ ہیم اورایلڈرشوٹ کے میچ پولیس سے مشورے کے بعد منسوخ کردیے گئے۔ بھارت اور انگلینڈ کی ٹیمیں کل سے چار میچز پر مشتمل سیریز کے تیسرے ٹیسٹ میں مدمقابل ہوں گی، میزبان ٹیم برمنگھم میں موجود ہے جہاں آج تیسرے روز بھی لوٹ مار اور ہنگامہ آرائی کا سلسلہ جاری ہے۔مقامی انتظامیہ نے کھلاڑیوں کوہوٹل میں رہنے کی ہدایت کی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.