تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
9 اگست 2011
وقت اشاعت: 12:14

آئی ایم ایف سے قرض کا موجودہ اسٹینڈ بائی پروگرام تعطل کا شکار

جنگ نیوز -


اسلام آباد… آئی ایم ایف سے قرض کا موجودہ اسٹینڈ بائی پروگرام تعطل کا شکار ہے جبکہ حکومت آئی ایم ایف سے 5 سے 7 ارب ڈالر کے قرض کا ایک اور پروگرام لینے پر غور کر رہی ہے۔ وزارت خزانہ کے ذرائع نے جیو نیوز کو بتایاکہ آئی ایم ایف سے موجودہ اسٹینڈ بائی پروگرام پر حتمی مذاکرات کی تاریخ طے نہ ہوسکی یہ بات چیت جولائی کے وسط میں ہونا تھی۔ ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کے موجودہ اسٹینڈ بائی پروگرام کی دو اہم شرائط یعنی مالی خسارے میں کمی اور بجلی کی سبسڈی کا خاتمہ پوری نہ ہوسکیں۔ گزشتہ مالی سال ایک کھرب کا مالی خسارہ آئی ایم ایف کے سامنے بڑی ناکامی ہے اور بجلی پر 295 ارب روپے کی سبسڈی آئی ایم ایف کے سامنے دوسری ناکامی ہے۔ اورتقر?با 3 ارب 40 کروڑ ڈالر کے قرض کی دو قسطیں تاخیر کا شکار ہیں ۔ ذرائع نے بتایا کہ آئی ایم ایف سے موجودہ اسٹینڈ بائی پروگرام کا ناکامی پر اختتام ساکھ متاثر کرے گا۔ پاکستان آئی ایم ایف سے قرض کا نیا پروگرام لینے پر غور کر رہا ہے نیا پروگرام 5 سے 7 ارب ڈالر کا ہوسکتا ہے۔ نئے پروگرام میں پہلے سے زیادہ کڑی شرائط ہوسکتی ہیں جن میں بجلی کے نرخ بڑھانے، مالی خسارہ کم کرنے اور سبسڈیز ختم کرنے سے متعلق شرائط مزید سخت ہوسکتی ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.