تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
9 اگست 2011
وقت اشاعت: 12:14

سرگودھا کے قریب پاک فضائیہ کے ہیلی کاپٹر کی ہنگامی لینڈنگ

جنگ نیوز -


سرگودھا…پاک فضائیہ کے ہیلی کاپٹر کو فنی خرابی کے باعث سرگودھا کے قریب نواحی گاوٴں میں ہنگامی لینڈنگ کے بعد اتار لیاگیا۔۔پولیس کے مطابق پاک فضائیہ کی جانب سے اطلاع دی گئی کہ نواحی گاوٴں 92شمالی کے قریب ایک ہیلی کاپٹر فنی خرابی کے باعث اتار لیاگیا ہے۔عینی شاہدین کے مطابق ہیلی کا پٹر کے پچھلے حصے میں آگ لگی ہوئی تھی،تاہم ہیلی کاپٹر گاوٴں کی آبادی کو بچاتے ہوئے قریبی کھیت میں اترگیا۔ جس کے باعث آباد ی اور ہیلی کاپٹر کے دونوں پائلٹ مکمل طور پر محفوظ رہے۔پولیس اور ائر فورس کے حکام نے موقع پر پہنچ کر پورے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔اور تفتیش شروع کردی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.