تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
9 اگست 2011
وقت اشاعت: 12:14

ن لیگ کے انجم عقیل خان کی32ساتھیوں سمیت ضمانت پررہائی منظور

جنگ نیوز -


راولپنڈی…فراڈ اور دیگر الزامات میں گرفتار مسلم لیگ نون کے رکن قومی اسمبلی انجم عقیل خان کی ضمانت پر رہائی کی درخواست منظور ہوگئی ہے وفاقی پولیس کی حراست سے فرار ہونے کے مقدمہ میں انجم عقیل اور دیگر ملزموں کو راول پنڈی میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نمبر ایک میں پیش کیا گیا، عدالت نے پہلے انجم عقیل اور دیگر 28 ملزموں کے جوڈیشل ریمانڈ میں 17 اگست تک توسیع کرتے ہوئے مقدمہ کی سماعت ملتوی کردی۔ اسی مقدمہ میں انجم عقیل کی ضمانت پر رہائی کی درخواست پر بھی زیرسماعت آئی، عدالت نے اس پر بحث کے بعد فیصلہ سناتے ہوئے انجم عقیل سمیت تمام ملزموں کی ایک ، ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکوں پر رہائی منظور کرلی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.