9 اگست 2011
وقت اشاعت: 12:14
ناروے:راجہ ناصر حسین سرمایہ کاروں کے اعزاز میں عشائیہ دینگے
جنگ نیوز -
پیرس…رضا چوہدری… پاکستان کی جانب سے ناروے میں مقرر کئے گئے سرمایہ کاری کونسلر راجہ ناصر حسین 11اگست کو ناروے کے سرمایہ داروں ، مختلف بڑی کمپنیوں کے سرگردہ لوگوں اور ناروے میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے اعزاز میں افطار و عشائیہ دیں گے ،جس کا مقصد پاکستان اور یورپ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے وقار میں اضافہ کے ساتھ ساتھ نارویجن سرمایہ کاروں کو پاکستان مین سرمایہ کاری کیلئے راغب کرکرنا ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان میں بیرونی ممالک سے سرمایہ کاری کیلئے حکومت پاکستان اورسرمایہ کاری بورڈ کے چیئرمین نے ناروے سمیت یورپی ممالک میں موثرسرمایہ کاری کونسلرمقرر کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے راجہ ناصر حسین کی اس سلسلہ میں بہتر کارکردگی کی بنیاد پر گذشتہ ماہ سرمایہ کاری کونسلر مقرر کیا تھا ۔