9 اگست 2011
وقت اشاعت: 12:14
عا مر خان نئے منا بھا ئی نہیں ہوں گے
جنگ نیوز -
ممبئی…این جی ٹی…منا بھا ئی فلم کے پر ڈو یو سر کی جانب سے عامر خا ن کو بطور منا بھائی کا سٹ کیے جانے کی خبروں کی تردید کر دی گئی ہے ۔ فلم پر و ڈیو سر وند و ونو د چو پڑا کے تر جما ن کا کہنا ہے کہ منا بھا ئی سیریز کی اگلی فلم میں عا مر خان کو کا سٹ کیے جا نے کے خبر وں میں کو ئی صدا قت نہیں ہے کیونکہ ابھی تک تو فلم کااسکرپٹ بھی مکمل نہیں ہوا ہے اور جب تک اسکرپٹ مکمل نہ ہو ونو د چو پڑا اداکاروں کوکا سٹ کر نے کافیصلہ نہیں کرتے۔انہوں نے اس خبر کو بے بنیاد قرا ر دیتے ہو ئے یہ بھی کہا ہے کہ عا مر خا ن بھی اگلے دو سا لوں میں مکمل مصر وف ہیں لہٰذا انہیں منا بھائی کی اگلی فلم میں لیے جا نے کا سوا ل ہی پیدا نہیں ہو تا ۔