9 اگست 2011
وقت اشاعت: 12:14
ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال3149میگا واٹ ہوگیا
جنگ نیوز -
لاہور…ملک میں بجلی کا بحران کم نہیں ہو سکا ہے، آئی پی پیز کو ادائیگیاں اور تیل نہ ملنے سے بجلی کی پیداوار نہیں بڑھائی جا سکی اور شہریوں کو کئی کئی گھنٹے لوڈشیڈنگ کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔پیپکو ترجمان کے مطابق ملک میں بجلی کی پیداوار 14336 میگاواٹ اور ڈیمانڈ 17485 میگاواٹ ہے۔اس طرح بجلی کا شارٹ فال 3149 میگاواٹ پر برقرار ہے۔ترجمان کا کہنا ہے کہ مجموعی پیداوار میں ہائیڈل پیداوار 5861 میگاواٹ ،تھرمل 2135 اور آئی پی پیزسے 6203 میگاواٹ بجلی پیداوار تناسب ہے،جبکہ ،ان حالات میں بھی کے ای ایس ای کو روزانہ 700 میگاواٹ بجلی سپلائی کی جارہی ہے۔اس وقت شہروں میں سات سے تیرہ جبکہ دیہات میں پندرہ گھنٹے لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے،پیپکو ترجمان کا کہنا ہے کہ حکومت وعدوں کے باوجود تیل فراہم نہیں کر رہی۔