تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
9 اگست 2011
وقت اشاعت: 12:14

کوئٹہ:پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹیٹیوٹ میں کوٹہ سسٹم کیخلاف احتجاجی ریلی

جنگ نیوز -
کوئٹہ…پشتونخوااسٹوڈینٹس آرگنائزیشن کے زیر اہتمام پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹیٹیوٹ میں کوٹہ سسٹم کے خلاف احتجاجی ریلی اور احتجاجی مظاہرہ کیا۔ سائنس کالج سے ریلی کا اغاز ہو اجو شہر کے مختلف راستوں سے ہوتی ہوئی پریس کلب پہنچی جہاں احتجاجی مظاہرہ ہو ا۔ مظاہرین نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر پی جی ایم آئی میں کوٹہ سسٹم کے خلاف نعرے درج تھے۔ مظاہرین نے اس سسٹم کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے پی ایس او ضلع کوئٹہ کے جنرل سیکرٹری مانک اچکزئی اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ میں داخلوں میں میرٹ کو ختم کر کے تعلیم دشمن کوٹہ سسٹم کے ذریعے داخلے دیے جارہے ہیں جو صوبے کے محنتی اور ذہین طالب علموں کے لئے باعث پریشانی ہے۔ انھوں نے کہا کہ اگر حکومت کی جانب سے اس مسلے کے حل کے لئے کوئی اقدام نہ اٹھایا گیا اور کوٹہ سسٹم جاری رکھا تو اس سسٹم کو کامیاب ہونے نہیں دیا جائے گا اور اس کے خلاف شدید احتجاج کیاجائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.