9 اگست 2011
وقت اشاعت: 12:14
وزارت قانون نے نئے انکم ٹیکس گوشوارے کا مسودہ منظور کرلیا
جنگ نیوز -
اسلام آباد…وزارت قانون نے نئے انکم ٹیکس گوشوارے کا مسودہ منظور کرلیا ہے۔فیڈرل بورڈ آف ریوینیو نے نئے انکم ٹیکس گوشوارے اپنی ویب سائٹ پر آویزاں کر کے انکم ٹیکس پیرز اور ٹیکس بار ایسوسی ایشن سے72 گھنٹے میں تجاویز طلب کرلی ہیں۔ 12 اگست 2011 کو ایف بی آر نیا گوشوارہ اپنی ویب سائٹ پر آویزاں کردے گا۔انکم ٹیکس کے گوشوارے صرف نئے فارم پر منظور کئے جائیں گے۔ انکم ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ 30ستمبر 2011 ہے۔