9 اگست 2011
وقت اشاعت: 12:14
آسٹریلوی کرکٹر کو پاکستان میں پیدا ہونے کی وجہ سے بھارتی ویزہ نہ ملا
جنگ نیوز -
کراچی…بھارت نے پاکستانی نڑاد آسٹریلوی بیٹسمین عثمان خواجہ کو ویزا جاری نہیں کیا، عثمان خواجہ کو چیمپینز لیگ میں نیو ساوٴتھ ویلز کی نمائندگی کرنے کے لئے بھارت جانا ہے ۔ سماجی ویب سائٹ پرعثمان خواجہ کے بیان کے مطابق بھارتی حکام نے انہیں ویزہ جاری نہیں کیاجس کی وجہ یہ بتائی گئی کہ وہ آسٹریلیا میں پیدانہیں ہوئے۔عثمان خواجہ نے اس فیصلے پرشدید ردعمل ظاہرکرتیہوئے کہاکہ بھارتی ویزہ ڈپارٹمنٹ کو معاملات ٹھیک کرناہوں گے ۔ عثمان خواجہ کو چیمپینز لیگ میں آسٹریلوی ٹیم نیوساوٴتھ ویلز کی نمائندگی کرنی جو23 ستمبر سے بھارت میں شروع ہوگی۔عثمان خواجہ آسٹریلیا کے پہلے مسلمان کرکٹر ہیں جو1986 میں اسلام آباد میں میں پیدا ہوئے،وہ آسٹریلوی کی طرف سے ایک ٹیسٹ کھیل چکے ہیں۔