9 اگست 2011
وقت اشاعت: 12:14
بالی ووڈ میں انوشکا شرما اور کترینہ کیف کے درمیان رقابت عروج پر
جنگ نیوز -
ممبئی…بالی وڈ میں اداکاراوٴں کے درمیان رقابت اکثر کسی تنازعے کی صورت اختیار کر لیتی ہے جیسا کہ آج کل کی فیورٹ اداکاراوں کترینہ کیف اور انوشکا شرما کے درمیان ہوا ہے۔انوشکا شرما بالی وڈ کے مشہور میک اپ آرٹسٹ سبھاش کو اپنے ایک ایونٹ کے لیے لندن لے جا رہی تھیں کہ کترینہ نے رولا ڈال دیا کہ ان کی فلم’ میرے برادر کی دلہن‘ کی کچھ شوٹ باقی ہے لہٰذا اُن کے دیرینہ میک اپ آرٹسٹ لندن نہ جائیں۔انوشکا نے کہا کہ سبھاش کا ویزا اور ٹکٹ آگیا ہے تو کترینہ نے ادیتیہ چوپڑا کو بیچ میں ڈال دیا اور انھوں نے انوشکا کو راضی کرلیا ہ وہ سبھاش کو لندن نہ لے جائیں۔ انوشکا نے سخت غصے میں ادیتیہ کی بات تو مان لی پر مزے کی بات یہ ہوئی کہ سبھاش کے لندن نہ جانے کے بعد کترینہ کی شوٹنگ بھی کینسل ہوگئی جس پر انوشکا کا غصہ اور بھی دوچند ہوگیا ۔ہوا کچھ بھی لیکن بالی وڈ کے بڑے بینر یش راج فلمز کے ساتھ مصروف ان دونوں اداکاراوں کی لڑائی کا پہلا راونڈ کترینہ نے جیت لیا ہے۔