9 اگست 2011
وقت اشاعت: 12:14
سیالکوٹ میں5منزلہ عمارت گرنے سے ایک شخص زخمی
جنگ نیوز -
سیالکوٹ …سیالکوٹ میں 5منزلہ عمارت گرنیسے ایک شخص زخمی ہوگیا۔جبکہ عمارت کو مخدوش قرار دے کر پہلے ہی خالی کرالیاگیا تھا۔متاثرہ پلازہ غیر قانونی طور پر تعمیر کیا جا رہا تھا۔سیال کوٹ میں کشمیر روڈ پرواقع 5منزلہ کمرشل بلڈنگ کو آج صبح ہی مخدوش ہونے کے باعث خالی کروالیا گیاتھا۔ بلڈنگ کو خالی کروانے کے باجود بھی متاثرہ بلڈنگ میں کچھ لوگ موجود تھے۔متاثرہ عمارت گرنے کے باعث ایک شخص زخمی ہوگیا جس کو طبی امداد فراہم کردی گئی۔ادھر ڈی سی او سیالکوٹ شیر دل کا کہنا ہے کہ کشمیر روڈ پر گرنے والاپلازہ غیر قانونی طورپر تعمیر کیاجارہاتھا جس کا نوٹس بلڈنگ کے مالک کو ارسال کردیاگیاتھا۔