تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
9 اگست 2011
وقت اشاعت: 12:14

رحمان ملک اور بابر اعوان کی سندھ آنے پرپابندی کا مطالبہ

جنگ نیوز -


کراچی...سندھ نیشنل فرنٹ کے چیئرمین ممتاز بھٹونے رحمان ملک اور بابر اعوان کی سندھ آنے پرپابندی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاہے کہ وفاقی وزیرداخلہ جب جب آتے ہیں،کراچی میں خون خرابہ شروع ہوجاتا ہے۔سندھ نیشنل فرنٹ کے اجلاس کی صدارت کے بعدممتاز بھٹونے پریس کانفرنس میں کہا کہ وہ نہیں مانتے کہ پاکستان مہاجروں نے بنایا،سندھ پر کسی کا حق نہیں یہ صرف سندھیوں کا ہے ،اگر کسی کو سندھ میں رہناہے تو سندھی بن کر رہنا ہوگا،ممتاز بھٹو نے کہا کہ وہ مانتے ہیں کہ مہاجروں نے قربانیاں دیں اور سندھیوں نے ان کے لئے دستر خوان بچھائے جوآج بھی بچھے ہوئے ہیں اور ان دسترخوانوں کی وجہ سے مہاجرصدرمملکت، گورنر، اورفوج کے بڑے عہدوں پرفائز ہوئے،پیر پگارا کے بیان سے متعلق ایک سوال پرممتاز بھٹو نے کہا کہ پیر پگارا چاند اور ستاروں سے باتیں کرتے ہیں ان کی باتوں کاجواب ان کے پاس نہیں۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.