9 اگست 2011
وقت اشاعت: 12:14
لندن ہنگامے، شرپسندوں کیخلاف سخت کارروائی ہوگی، ڈیوڈ کیمرون
جنگ نیوز -
لندن...برطانیہ کے مختلف علاقوں میں ہنگاموں ، جلاو گھیراوٴ کے بعد برطانوی وزیراعظم نے جمعرات کے روز پارلیمنٹ کاطلب کرلیا۔برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون نے ڈاوٴننگ اسٹریٹ میں بات کرتے ہویے کہا کہ ہنگاموں کے دوران پولیس نے بہادری کا مظاہرہ کیا، ہنگاموں کے دوران 45 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے،انہوں نے کہا کہ ہنگامہ آرائی میں ملوث افراد کو انصاف کے کٹہرے تک لایا جائے گا،گزشتہ رات مختلف علاقوں میں 16 ہزار پولیس اہلکاروں کو تعینات کیا گیاتھا، اوراس وقت متاثرہ علاقوں میں مزید نفری کی ضرورت ہے، وزیراعظم کاکہناتھا کہ ہنگاموں میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی،اورمزید گرفتاریاں بھی عمل میں لائی جائیں گی۔