تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
9 اگست 2011
وقت اشاعت: 13:20

15ہزار ڈالر مالیت کے دنیا کے مہنگے ترین کانٹیکٹ لینس

جنگ نیوز -


نئی دہلی…این جی ٹی...بھارت کے ایک آئی ریسرچ سینٹر سے تعلق رکھنے والے ماہرِ امراضِ چشم نے دنیا کے مہنگے ترین کانٹیکٹ لینس تیار کرلیے ہیں۔چندرا شیکھر چھاون نامی اس آنکھوں کے ماہر کے تیار کردہ لینس میں سونا اورہیرے جڑے ہوئے ہیں۔دنیا میں اپنی نوعیت کے پہلے زیوارت طرز کے ان کانٹیکٹ لینسز کے تین ماڈلز تیار کئے گئے ہیں جن میں سے ایک میں18قیراط سونے کی پلیٹ پر18ہیرے جڑے گئے ہیں جبکہ دیگر ماڈلز میں صرف سونا اور ہیرے استعمال کیے گئے ہیں۔ انتہائی مہارت اور خوبصورتی سے تیار کیے گئے ان کانٹیکٹ لینسز کی قیمت 15ہزار ڈالر متعین کی گئی ہے جن کے صرف 3996ماڈلز تیار کئے جائینگے ۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.