تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
9 اگست 2011
وقت اشاعت: 13:20

سونے کی قیمت میں اضافہ، فی تولہ57ہزار روپے کی ریکارڈ سطح پر

جنگ نیوز -


کراچی...عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں جاری اضافے کے بعد مقامی صرافہ مارکیٹس میں بھی سونے کی فی تولہ قیمت 57 ہزار روپے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی۔آل سندھ صرافہ ایسوسی ایشن کے صدر حاجی ہارون رشید چاند نے جیونیوز کو بتایا کہ عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت1763 ڈالر کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی ہے جس کی وجہ سے منگل کو مقامی صرافہ مارکیٹس میں سونے کی فی تولہ قیمت دو ہزار 150 روپے اضافے کے ساتھ 57 ہزار روپے کی نئی ریکارڈ سطح پر بند ہوئی۔ ملک بھر میں سونے کی دس گرام قیمت میں1843 روپے کا اضافہ ہوا اور یہ 8 ہزار 857 روپے تک جاپہنچی۔ حاجی ہارون رشید چاند کے مطابق سونے کی قیمتوں میں اضافے کا یہ رحجان اس پورے ہفتے جاری رہ سکتا ہے۔ امریکا میں جاری کساد بازاری اور چین، بھارت اور دیگر ممالک کی جانب سے سونے کی خریداری میں اضافہ قیمتوں کو بڑھاوا دے رہا ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.