تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
9 اگست 2011
وقت اشاعت: 13:20

پشاور میں ریلویز کے36 انجن ناکارہ، ذرائع

جنگ نیوز -
پشاور...پاکستان ریلویز کے پشاور ڈویثرن کے 66میں سے 36انجن خراب ہیں ۔ جس کے باعث ڈویژن میں چلنے والی کم از کم آٹھ ٹرینوں کی سروس معطل کر دی گئی ہے۔ ریلویز ذرائع کے مطابق پشاور ڈویژن کے پاس مجموعی طور پر 66 انجن ہیں۔ جن میں سے 36 کی مرمت درکار ہے۔ ذرائع کے مطابق کارآمد انجنوں میں سے 15چھوٹے ہیں۔ جبکہ خراب انجنوں کی مرمت کے لیے ڈویژن کے پاس مالی وسائل کی کمی ہے۔ جس کی وجہ سے ڈویژن میں چلنے والی آٹھ ٹرینوں کی سروس معطل کر دی گئی ہے۔ جن میں مین برانچ کی ٹرینیں بھی شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق پشاور ڈویثرن کے تقریبا تمام انجن تکنیکی عمر پوری کرچکے ہیں۔اور انجن کم ہونے کے باعث ٹرینیں تاخیر کا شکار ہیں۔ جس سے مسافروں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.