تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
9 اگست 2011
وقت اشاعت: 13:20

لاہورکی اوپن مارکیٹ میں چینی کی قیمت فی کلو75روپے ہوگئی

جنگ نیوز -


لاہور...لاہور کی اوپن مارکیٹ میں چینی کی ہول سیل قیمت فی کلو 68 روپے سے بڑھ کر 71روپے فی کلو ہوگئی جبکہ چینی کا پرچون ریٹ 75روپے فی کلو تک پہنچ گیا ہے۔اوپن مارکیٹ میں چینی کی ہول سیل قیمت میں 3 روپے کلو کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے،چینی کی 50 کلوگرام بوری قیمت میں 155 روپے اضافے کے بعد نئی قیمت 3580 روپے ہو گئی ہے،شوگرڈیلرزایسوسی ایشن لاہور کے صدر اصغر بٹ نے جیو نیوز کو بتایا کہ چینی کی قیمت میں اضافہ تاجر اور ڈیلرزکی ملی بھگت سے ہوا ہے، اور ہول سیل قیمت بڑھنے سے پرچون ریٹ بھی بڑھا دی گئی ہیں،انہوں نے کہا کہ ذخیرہ اندوزی ختم نہ ہوئی تو چینی مزید مہنگی ہو جائے گی۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.