9 اگست 2011
وقت اشاعت: 15:0
ہریتک کی فلم کرش2کے سیٹلائٹ حقوق38کروڑروپے میں فروخت
جنگ نیوز -
ممبئی…این جی ٹی...راکیش روشن کی فلم کرش کے سیکوئل کرش 2کی شوٹنگ کا اب تک آغاز نہیں ہوپایا ہے تاہم فلم کے ٹی وی سیٹلائٹ حقوق38کروڑ روپے میں فروخت ہوگئے ہیں۔تازہ ترین اطلاعات کے مطابق حال ہی میں اپنی فلم زندگی نہ ملیگی دوبارہ سے باکس آفس اور بین الاقوامی میڈیامیں اپنی کھوئی ہوئی ساکھ دوبارہ بحال کرنے والے ہریتک روشن کی ڈیمانڈ میں اضافہ دیکھا جارہا ہے۔ حال ہی میں انکی سپر ہیرو کردار والی فلم کرش کے سیکوئل کے سیٹیلائٹ حقوق 38کروڑ جبکہ میوزک 6کروڑ روپے میں فروخت کردیا گیاہے جو کہ شاہ رخ خان کی مکمل تیارفلمRa Oneسے بھی زیادہ ہے۔