تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
9 اگست 2011
وقت اشاعت: 14:59

لندن فسادات برطانیہ کے دیگر شہروں تک پھیل گئے

آج نیوز - لندن میں لگنے والی آگ کی راکھ تین راتیں گزرجانے کے باوجود اب تک سلگ رہی ہے،سوسال پرانے تجارتی مراکزراکھ کا ڈھیربنادئیے گئے،دکانیں لوٹ لی گئیں،پولیس اب تک پانچ سو پچیس نوجوان گرفتارکرچکی ہے۔ پولیس سے جھڑپ میں ایک نوجوان چل بسا ہے،پاکستان سے کئی گنا زیادہ مستحکم برطانوی معاشرہ عدم برداشت کی جلتی ہوئی تصویربن چکا ہے۔حکومتی پالیسیوں سے تنگ عوام کے غم وغصے کی لہراب مشرق وسطٰی سے نکل کرلندن کی گلیوں میں پہنچ گئی ہے،تیونس کی طرح یہاں بھی بات ایک نوجوان کی ہلاکت سے شروع ہوئی،جو اب ہرجانب آگ کے شعلوں میں ڈھل چکی ہے۔برطانیہ میں نہ تو ریلوے کا ادارہ تباہ ہوا ہے نہ کرپشن کے بازار گرم ہوئے ہیں، یہاں کے شہری ابھی ٹارگٹ کلنگ سے بھی محفوظ ہیں،اہل لندن پولیس کے ہاتھوں صرف ایک شخص کے قتل پرآتش فشاں کی طرح پھٹ پڑے ہیں،معاشی پالیسیوں کے نتیجے میں پکنے والا یہ لاوا اب لوٹ ماراورعدم برداشت کی تصویربن چکا ہے۔چودہ سے سترہ سال تک کے ماسک چڑھائے بیروزگارنوجوانوں نے مشرقی لندن سے جنوبی اور پھرمغربی لندن تک دکانیں تباہ کردی ہیں،گاڑیاں جلادی ہیں،تین روز سے ایک پرامن جنت نما شہرکا تصورمجروح ہوچکا ہے،مہذب لندن کے نوجوانوں نے زیادہ متشدد ہونے کا ثبوت دیا ہے،معاشی بدحالی کا شکارپاکستانی معاشرہ کئی سالوں میں بھی اس نہج تک نہیں پہنچا جہاں صبرکے پیمانے لبریزہوجائیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.