تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
9 اگست 2011
وقت اشاعت: 15:0

3ہزار880ڈونٹس سے بھرادنیا کا سب سے بڑا ڈونٹس کا ڈبہ

جنگ نیوز -


پورٹ لینڈ…این جی ٹی...امریکی ریاست اوریگون کے شہر پورٹ لینڈ میں منعقد کیے گئے ایک میلے میں ایک مقامی ڈونٹس چین نے دنیا کا سب سے بڑا ڈونٹس کا ڈبہ پیش کرکے عالمی ریکارڈ قائم کردیا ہے۔برنچ آن دی برج (Brunch on the Bridge)نامی اس ایونٹ کے لیے تیار کیے گئے اس ڈونٹ کے ڈبے کا سائز200کیوبک فٹ تھا جس میں3ہزار880ڈونٹس موجود تھے جنکا مجموعی وزن 666 پاؤنڈ تھا۔انتہائی بڑے سائز کے اس ڈونٹس باکس میں سے ڈونٹس کا مزا لوٹنے موقع پر1400سے زائد افراد موجود تھے ۔کئی پونڈ وزنی اور ہزاروں ڈونٹس سے بھرے اس ڈبے کو دنیا کے سب سے بڑے ڈونٹس باکس کی حیثیت سے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل کرلیا گیا ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.