تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
9 اگست 2011
وقت اشاعت: 15:0

فٹ بال لیگ میں گول کیپر نے کھلاڑی کے سینے پر لات رسید کردی

جنگ نیوز -


لندن…این جی ٹی...کھیل کے میدان میں کھلاڑیوں کا آپس میں الجھنا فطری سی بات ہے ۔تاہم کبھی کبھار کھلاڑیوں کا غصہ اور طیش اس حد تک بڑھ جاتا ہے کہ وہ آؤ دیکھتے ہیں نہ تاؤ اور مدِ مقابل کھلاڑی پر پل پڑتے ہیں۔ ایسا ہی کچھ ہوا گذشتہ دنوں تھائی پریمئر لیگ میں ایک کلب میچ کے دوران جہاں ایک کھلاڑی نے دوسری کھلاڑی پر خطرناک حملہ کیا۔ میچ تقریباً ہار جیت کے فیصلے تک پہنچ چکا تھا جب جیتنے والی ٹیم کا ایک کھلاڑی مدِ مقابل ٹیم کے کھلاڑیوں سے ٹکرا کر نیچے گرپڑا۔ بس پھر کیا تھا۔ہارنے والی ٹیم کے گول کیپر کو تو جیسے غصہ نکالنے کا موقع ہی مل گیا اور اس نے نیچے گرے کھلاڑی کو سیدھا سینے پر لات رسید کردی ۔ جہاں گول کیپر کواس حرکت پر ملا ریڈ کارڈ تو دوسری جانب جیتی ہوئی ٹیم کو ایک اور پنالٹی کِک جس پر وہ جاتے جاتے ایک گول اور داغ گئی۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.