9 اگست 2011
وقت اشاعت: 15:0
دفاع فلسطین کے موضوع پر آل پارٹیز کانفرنس کل ہوگی،فلسطین فاؤنڈیشن
جنگ نیوز -
کراچی...فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے تحت کل مورخہ 10اگست ،بروز بدھ ,بوقت 3:30بجے سہ پہر کو آواری ٹاور ہوٹل (انڈس ہال) میں آل پارٹیز کانفرنس بعنوان ”دفاع فلسطین ہی دفاع پاکستان ہے“ کا انعقاد زیر صدارت جناب صاحب زادہ ابو الخیر محمد زبیر (سربراہ جمعیت علماء پاکستان)کیا گیا ہے ۔جس میں پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما جناب شرجیل میمن،عوامی نیشنل پارٹی کے صدر شاہی سید،سابق وفاقی وزیر اطلاعات محمد علی درانی،جماعت اسلامی سندھ کے امیر مولانا اسد اللہ بھٹو،جعفریہ الائنس پاکستان کے سربراہ سینیٹر علامہ عباس کمیلی،مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری،سنی تحریک پاکستان کے رہنما مولانا شاہد غوری،پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسلم راجپوت ،مرکزی جمعیت علماء پاکستان کے رہنما طارق محبوب،پاکستان عوامی تحریک کے رہنما ڈاکٹر ایس ایم ضمیر اور شیعہ علماء کونسل کے رہنما مولانا ناظر عباس تقوی سمیت انڈیا سے تشریف لائے ہوئے خصوصی مہمان جناب فیروز مٹھی بوروالا صاحب خطاب کریں گے۔ کانفرنس میں ممبر پارلیمنٹ برطانیہ جارج گیلوے،امریکا سے ڈاکٹرپال لارودی،اور بیروت سے القدس انسٹیٹیوٹ کے سربراہ سعود ابو محفوظ ویڈیو کانفرنس سے خطاب کریں گے۔