تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
9 اگست 2011
وقت اشاعت: 15:0

سمندر کے گہر ے ترین مقا م تک پہنچے والی سب میرین تیار کر لی گئی

جنگ نیوز -


نیویارک…این جی ٹی...سب میر ین تیا رکرنے والی ایک امریکی کمپنی نے سمندر کے گہر ے ترین مقام تک پہنچے والی خصو صی سب میر ین تیار کر لی ہے۔ Triton 36,000نامی مختصر سا ئز کی یہ سب میرین ایک منٹ میں پا نچ سو فٹ تک گہر ائی میں جا نے کی صلا حیت رکھتی ہے جس کے ذریعے سمند ر کے وہ حصے بھی دیکھے جا سکتے ہیں جہاںآ ج تک انسان پہنچنے مین ناکام رہا ہے ۔ سمندر ی سیا حت کے لیے تیار کی گئی یہ سب میر ین پینتیس ہزار آٹھ سو فٹ(35,800)کی گہر ائی پر مو جو د دنیا کے گہر ے ترین مقا م تک صرف پچھتر منٹ میں پہنچ سکتی ہے جس کے ذریعے ایڈونچر کے شوقین افراد سمندر کی ان دیکھی دنیا دیکھنے کا مو قع حا صل کر سکیں گے ۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.