تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
9 اگست 2011
وقت اشاعت: 15:0

صوبے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے،شہبازشریف

جنگ نیوز -
لاہور...وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ صوبے کی تیز رفتار ترقی اور عوام کی فلاح و بہبود کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں ، ایوان وزیر اعلیٰ لاہور میں مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے ارکان اسمبلی سے ملاقات میں وزیر اعلی شہباز شریف نے کہا کہ صوبے میں بیروزگاری کے خاتمیکے لیے جامع حکمت عملی اپنائی گئی ہے، نوجوانوں کو آسان شرائط پر قرضوں کی فراہمی اور یلو کیپ سکیم سے بے روزگاری کے خاتمے میں مدد ملے گی ،انہوں نے منتخب نمائندوں پر زور دیا کہ وہ رمضان بازاروں میں اشیائے صرف کی مقررہ نرخوں پر فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے ان بازاروں کا دورہ کریں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.