9 اگست 2011
وقت اشاعت: 15:0
پولیس اہلکارڈکیتیاں کراتے ہیں،ڈی پی او ساہیوال
جنگ نیوز -
ساہیوال...ڈی پی او ساہی وال نے کہا ہے کہ پولیس میں ایسی کالی بھیڑیں موجود ہیں جو پولیس کی وردیاں پہن کر ڈکیتیاں کراتے ہیں اور ان کے ڈاکووٴں اور جرائم پیشہ افرادسے رابطے ہیں ۔ساہی وال میں جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی پی او رانا ایاز سلیم کا کہنا تھا کہ پولیس کو کالی بھیڑوں سے پاک کرنے کی اشد ضرورت ہے،انہوں نے بتایا کہ ساہی وال میں ڈکیتی کے ملزمان ایک پولیس انسپکٹر کے گھر سے گرفتار کیے گئے جبکہ ان کی کار انسپکٹر کے گھر کے باہر کھڑی تھی،انہوں نے ایک ایس ایچ او کے ڈکیتیوں میں ملوث ہونے کا انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ اس جیسی اور بھی کالی بھیڑیں پنجاب میں موجود ہو سکتی ہیں،ڈی پی او نے بتایا کہ کرپشن ،فرائض میں غفلت اور ملزمان سے تعاون کے الزامات میں درجنوں اہلکاروں کو سزائیں دی گئی ہیں۔