10 اگست 2011
وقت اشاعت: 6:50
شمالی لندن میں فسادات پھیل گئے،ایک ہلاک،450شر پسندگرفتار
جنگ نیوز -
لندن…لندن فسادات کے دوران پیر کو زخمی ہونے والا شخص چل بسا ، اس طرح چار روز سے جاری فسادات میں یہ پہلی ہلاکت ہے۔برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق لندن کے جنوبی علاقے کراوٴیے ڈن میں فسادات کے دوران زخمی ہونے والا شخص آج دم توڑ گیا۔اس علاقے میں کئی عمارتوں کو آگ بھی لگادی گئی تھی۔لندن پولیس کا کہنا ہے کہ شرپسندوں سے نمٹنے کیلئے لاٹھی چارج کے استعمال پر غور کیا جارہا ہے۔ لندن پولیس کمشنر کا کہنا ہے کہ رات تک شہر کی سڑکوں پرموجود 6ہزار پولیس اہلکاروں کی تعداد بڑھا کر سولہ ہزار کر دی جائے گی۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہیکنی ، پیکہم ، Croydon، Lewishamوول وچ اور کلیپ ہم سمیت دیگر اضلاع میں شدید ہنگامہ آرائی اور لوٹ مار کے واقعات ہوئے ۔ ہنگامہ آرائی اور توڑ پھوڑ کے الزام میں اب تک گرفتار450 سے زائد افراد میں انہتر پر فرد جرم عائد کردی گئی ہے، ہنگاموں کے دوران متعدد پولیس اہلکار زخمی بھی ہوئے۔