تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
10 اگست 2011
وقت اشاعت: 6:50

سندھ کے23اضلاع،ایڈمنسٹریٹر اور ڈی سی اوز کے عہدے بحال

جنگ نیوز -


کراچی …بلدیاتی آرڈیننس 2001 کی بحالی کے بعد سندھ کے23 اضلاع کے ساتھ ایڈمنسٹریٹر اور ڈی سی اوز کے عہدے بحال ہوگئے جبکہ پانچوں ڈویژن سمیت کمشنر،ڈپٹی کمشنراور اسسٹنٹ کمشنر کے عہدے ختم کردئیے گئے۔ حکومت سندھ نے بلدیاتی آرڈیننس 2001 کے تحت صوبے میں کمشنری نظام کوختم کردیاہے اور صوبے کے پانچ ڈویژن ختم کرکے23 ضلعے بحال کردئیے ہیں۔ محکمہ بلدیات نے کراچی شہری حکومت اور ضلعی حکومتوں کے نظام میں ٹاوٴن، تعلقہ، میونسپل اوریونین ایڈمنسٹریشن بحال کردی ہیں،محکمہ بلدیات نے صوبائی ٹرانزیشن سیل بھی تحلیل کردیا۔دوسری جانب محکمہ سروسز نے صوبے کے پانچوں ڈویژن ختم ہونے کے بعد کمشنروں کے عہدے ختم کرتے ہوئے صوبے کے23 اضلاع میں ڈی سی اوز کے عہدے بحال کردئیے جبکہ کراچی میں ایڈمنسٹریٹر بحال ہوگئے ہیں اور لالہ فضل الرحمان نے چارج سنبھال لیا ہے۔ صوبے کے تمام دیگر اضلاع میں ڈی سی اوز کو ایڈمنسٹریٹر کا چارج بھی دے دیا گیاہے۔محکمہ سروسز نے صوبے میں تمام اسٹنٹ کمشنرز کے عہدے ختم کرکے انہیں ڈی ڈی او ریونیو کی حیثیت سے تعینات کردیا۔بلدیاتی نظام 1979 اور لینڈ ریونیوایکٹ1967 کے خاتمے کے بعد ان کے تحت نو جولائی سے سات اگست تک کے تمام احکامات بھی منسوخ کردئیے گئے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.