تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
10 اگست 2011
وقت اشاعت: 6:50

وفاقی کابینہ کا اجلاس کل اسلام آباد میں طلب

جنگ نیوز -


اسلام آباد…وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیاہے جس میں کراچی سمیت ملک بھر میں امن وامان کی صورت حال کاجائزہ لیاجائیگا جبکہ اوجی ڈی سی ایل بانڈزپر ٹیکس استثنا اور سول سرونٹس ترمیمی بل پر بھی غورکیا جائے گا۔وفاقی کابینہ کے اجلاس کی صدارت وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کریں گے۔ جیو نیوز کو ایجنڈے کی کاپی موصول ہو گئی ہے جس کے مطابق اجلاس میں وفاقی کابینہ کے فیصلوں پر عملدر آمد اور ملک میں مہنگائی پر قابو پانے کی کوششوں پر غور کیاجائیگا۔اجلاس کے دس نکاتی ایجنڈے میں جرمنی سے دفاعی تعاون کا معاہدہ، چین سے اقتصادی و تکنیکی معاہدے ، پشاور ایئرپورٹ کا نام تبدیل کرنے کی منظوری دیئے جانے کا امکان ہے۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس ایکٹ کا ترمیمی مسودہ بھی پیش کیا جائے گا ۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.