10 اگست 2011
وقت اشاعت: 6:50
آج رات سے سندھ میں بھی بارشیں شروع ہونے کا امکان
جنگ نیوز -
اسلام آباد…اسلام آباد اور لاہور میں موسلادھار بارشوں کے بعد مون سون کا سلسلہ وسطی پنجاب میں داخل ہو گیا ،آج رات سے سندھ میں بھی بارشیں شروع ہونے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق ساہیوال ،ملتان ، ڈیرہ غازی خان سمیت وسطی پنجاب کے علاقوں میں آج شروع ہونیوالی بارش وقفے وقفے سے جاری ہے۔ آئندہ چوبیس گھنٹوں میں سندھ کے مشرقی اور بالائی علاقے ، جنوبی پنجاب ، بالائی پنجاب ، خیبر پختونخوا ،شمال مشرقی بلوچستان اور کشمیر میں کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان ہے جب کہ بہاولپور ، ملتان ،ڈیرہ غازی خان ، سکھر ،میر پور خاص ،حیدر آباد اور لاڑکانہ ڈویژنز میں اگلے 48 سے 72 گھنٹوں میں موسلادھار بارشیں متوقع ہیں۔سندھ میں بارشوں کا سلسلہ اگلے تین روز تک جاری رہنے کا امکان ہے۔ دالبندین 43 ڈگری کے ساتھ گرم ترین مقام رہاجبکہ کوئٹہ میں 38 ، پشاور 37 لاہور اور اسلام آباد میں 35 اور کراچی میں درجہ حرارت 33 ڈگری رہا۔