تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
10 اگست 2011
وقت اشاعت: 6:50

حکومت وحدت سندھ کے لیے خطرہ،13اگست کو ہڑتال کرینگے،جلال شاہ

جنگ نیوز -
کراچی…خورشید عباسی…سندھی قوم پرست جماعتوں اور 21سماجی تنظیموں کا ااجلاس حیدر منزل کراچی میں سید جلال محمود شاہ کی صدار ت میں ہوا،اجلاس میں تمام تنظیموں پر مبنی سندھ بچاؤ ایکشن کمیٹی بنائی گئی۔بعد ازاں جلال محمود شاہ نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سندھ میں 2001کا بلدیاتی نظام بحال کرنے پر حکومت پر کڑی نکتہ چینی ۔انھوں نے سندھ دشمن منصوبوں کی بھی سخت مذمت کی ۔انھوں نے کہا کہ حکومت سے کہا کہ وہ دو نظام نافذ کرنے کے اپنے اقدام پر سندھیوں سے معافی مانگے،انھوں نے13اگست کو سندھ بھر میں پہیہ جام ہڑتال کی بھی کال دی اور کہا کہ جس دن بلدیاتی نظام کی تبدیلی کا بل صوبائی اسمبلی میں پیش ہوگا اس روز ہم اسمبلی کا گھیراؤ کرینگے، موجودہ حکومت سندھ کی وحدت کے لیے خطرہ بن چکی ہے۔انھوں نے مطالبہ کیا کہ صوبائی حکومت فوری طور پر 2001کا بلدیاتی نظام واپس لے۔ اس موقع پر جسقم کے چیئرمین بشیر قریشی،ڈاکٹر صفدر سرکی،حیدر شاہانی،مجیب پیرزادہ،ابراہیم جویو،شاہ محمد شاہ،حاجی شفیع محمد جاموٹ سمیت دیگر رہنماء موجود تھے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.