تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
10 اگست 2011
وقت اشاعت: 6:50

اے این پی نے سیاسی مشاورت کے لیے رابطہ کمیٹی تشکیل دیدی

جنگ نیوز -
کراچی …عوامی نیشنل پارٹی سندھ نے بھی رابطہ کمیٹی تشکیل دیدی ہے۔ اے این پی کے ترجمان کاکہنا ہے کہ مڈنائٹ آرڈیننس جاری کرکے سندھ کے عوام پرخود کش حملہ کیاگیا۔ایک بیان میں ترجمان نے بتایاکہ عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صدر شاہی سید نے سندھ میں سیاسی ، مذہبی اور قوم پرست جماعتوں سے مشاورت اور رابطوں کے لیے این پی رابطہ کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔جس کے تحت بلدیاتی نظام کی بحالی اور موجودہ سیاسی صورتحال پر رابطے اور ملاقاتیں کرکے مشترکہ لائحہ عمل طے کیا جائیگا۔ترجمان نے کہا کہ رات کی تاریکی میں کئے جانے والے فیصلوں کوسیاسی نظریہ ضرورت کے تحت درست نہیں قرار دیا جاسکتا، ایسے فیصلوں کامستقبل بھی تاریک ہوتا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.